حکومت نے سابقہ دور میں لئے گئے قرضوں پر 5ہزار ارب کا سودا ادا کیا ہے: حماد اظہر 

حکومت نے سابقہ دور میں لئے گئے قرضوں پر 5ہزار ارب کا سودا ادا کیا ہے: حماد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر صنعت وپیداوارحماداظہرنے کہاہے کہ حکومت نے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے باوجودایک متوازن بجٹ پیش کیاہے،حکومت کوناقص اور تباہ شدہ اقتصادی صورتحال ورثے میں ملی اورکوروناوائرس سے جس پرمزیدمنفی اثرات مرتب ہوئے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ متعدداقتصادی ماہرین موجودہ حالات میں پیش کئے گئے بجٹ کی تعریف کررہے ہیں جس میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا، اپوزیشن کے پاس سوائے تنقید کے کام ہی کوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا ء کے باعث پاکستان سمیت دنیابھرمیں لاکھوں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ صنعتوں سمیت چھوٹے سے چھوٹے شعبے کو بھی بچایا جائے تاکہ بیروزگاری نہ پھیلے۔ حماداظہرنے کہاکہ حکومت نے سابقہ حکومت کے دورمیں لئے گئے قرضوں پرپانچ ہزارارب روپے سوداداکیاہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -