وزیر اعظم عمران خان کل 2روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل 2روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کل 2روزہ دورہ پر کراچی جائینگے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور گورنرسے ملا قات سمیت اعلیٰ سطح اجلا س کی صدارت کریں گے، بدھ کے روز لا ڑکا نہ کا بھی دورہ کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کل بروز منگل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہا ں وہ کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور بجٹ کے حوالے سے ان کو اعتماد میں لیں وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم، جی ڈی پی اور تحریک انصاف کراچی کے رہنما وں سے بھی ملا قات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم دورہ

مزید :

صفحہ اول -