پاکستان کی کابل میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت،اظہار تعزیت 

پاکستان کی کابل میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت،اظہار تعزیت 

  

جلال آباد،اسلام آباد(شِنہوا،مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالخلافہ جلال آباد شہر میں اتوار کے روز دھماکہ سے 1 شہری ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، یہ با ت صوبائی حکومت کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتائی ہے۔عہدیدار کے مطابق حکومتی دفتر کے سامنے سڑک پر بم نصب تھا جس نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس دھماکہ میں 1شہری موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 3افراد زخمی ہوگئے۔عہدیدار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ادھرپاکستان نے کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان اور شیر شاہ سوری مساجد پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ان گھناؤنے حملوں کی وجہ سے معروف عالم دین ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ موفلیح سمیت کئی نمازی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ 

پاکستان مذمت

مزید :

صفحہ اول -