آئی ایم ایف، اسلامی ترقیاتی و مالیاتی بینک اور سعود ی عرب حکومت کو قرض دینگے 

آئی ایم ایف، اسلامی ترقیاتی و مالیاتی بینک اور سعود ی عرب حکومت کو قرض ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نئے مالی سال میں 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی۔مالی سال21  2020-میں حکومت کی جانب سے پراجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیا جائیگا۔اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر مالیت کاادھار تیل لیا جائے گا۔ ڈیڑھ ارب ڈالرمالیت کے یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے قرضے لئے جائیں گے۔ کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔

حکومت،قرض

مزید :

صفحہ اول -