سیاحتی مقامات پر توجہ دے کر یہاں روزگار کے مواقع پید ا کیے جائینگے: شوکت یوسفزئی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کے سیاحتی مقامات پر توجہ دے کر یہاں روز گار کے مواقعے پیدا کیے جائینگے،شانگلہ کی قدرتی حسن سے مالا مال سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی رسائی کیلئے اقدامات جاری ہے،یہاں سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گی بلکہ مقامی افراد کو بھی سہولیات اور روزگار کی موقعے میسر ہوگی۔شانگلہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا میشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شانگلہ کے یونین کونسل پیر خانہ کے علاقے بیلا ولئی میں ہسپتال کے افتتاح کے بعدمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ہسپتال پر 5کروڑ43لاکھ روپے لاگت آئے گی جس سے شانگلہ کے سب سے بڑے یونین کونسل کے مکین مستفید ہونگے۔اس موقعے پر پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم،حاجی عبدالمنیم،پیر خانہ بلڈرز کے چیف حاجی نورالامین، حاجی سدیدالرحمان، ضلعی صدر وقار احمد خان،چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی سید الابرار،ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حبیب الرحمان ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ اسلام زادہ سمیت پارٹی کے دیگرعہدیداران اور ورکرز بھی انکے ہمراہ تھے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے تحت کھول رہے ہیں کیونکہ سیاحت کی مد میں ہمیں اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ہوٹل انڈسٹری کو بھی کھول رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے ان کے حلقے میں مختلف مقامات پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں،حفاظتی بند اور سڑکوں کا افتتاح بھی کیا۔کنڈاو سر پیر خانہ میں عوام نے صوبائی وزیر کو روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے ان کو اگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کی کہ وا آئندہ ہفتے چیئرمین ایراسے ملاقات کرکے روڈ کی تکمیل کو جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائینگے اور اس کیلئے فنڈ کا اجراء کیا جائے گا۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں نئے سیاحتی مقامات کی دریافت کیلئے کنڈاو سر اور مضافاتی علاقوں کا پیدل دورہ کیا اور جنت نظیر سیاحتی مقامات کو عوام کے سامنے لانے لیے میڈیا کو ساتھ لے کر گئے،وہاں مقامی افراد شوکت یوسفزئی کے پاس جمع ہوئے اور خوشی کا اظہار کیااور اپنے علاقے کے مسائل سے انہیں اگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شانگلہ میں سیاحت کیلئے بے شمار اور دنیا کے بہترین مقامات موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں سیاحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔وزیر اعلیٰ محمود خان سیاحت کی فروغ اور سیاحتی مقامات تک سڑکون کی تعمیر اور سہولیات پر خصوصی توجہ سے رہے ہے۔ان مقامات تک سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔پیر خانہ بیلا ولئی میں ہسپتال کی افتتاح پر علاقہ مکینوں نے شوکت یوسفزئی اور حاجی نورالامین کی زاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔