پشاور، آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے

پشاور، آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے
پشاور، آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملے سے فرمائش کر کے سالگرہ کا کیک منگوانے والے بزرگ انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی سی یو میں سالگرہ کا کیک کاٹنے والے بزرگ کورونا سے چل بسے، 71 سالہ بزرگ کی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ طبی عملے کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر توحید ذوالفقار نے بتایا کہ اسد نوید انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں تین جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے مرکز (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -