چین میں کورونا کی دوسری لہر؟ مزید درجنوں کیسز سامنے آگئے

چین میں کورونا کی دوسری لہر؟ مزید درجنوں کیسز سامنے آگئے
چین میں کورونا کی دوسری لہر؟ مزید درجنوں کیسز سامنے آگئے

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آنے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے، پیر کو مزید درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ چینی محکمہ صحت کے مطابق 

چین کے محکمہ صحت نے پیر کو بتایا ہے کہ 14 جون کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل 49 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تعداد 13 جون سے کم ہے جس دوران 57 متاثرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔

خبر رساں روئٹرز کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ان میں سے 39 متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی۔بیجنگ میں 36 نئے متاثرین ہیں۔ 13 جون کے اعداد و شمار میں بھی بیجنگ میں اتنے ہی متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی تھی۔

ملک میں نئے متاثرین میں اچانک اضافے کے بعد وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

14 جون کے اعداد و شمار میں 10 غیر ملکی افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ جبکہ 18 اے سمپٹومیٹک کیسز (ایسے متاثرین جن میں علامات ظاہر نہ ہوں) کی تصدیق ہوئی ہے۔چین میں اب تک 83181 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ کل 4634 اموات ہوئی ہیں۔

چین کورونا کے اے سمپٹومیٹک کیسز کو مصدقہ متاثرین میں شمار نہیں کرتا۔

واضح رہے دنیا بھر میں اب تک 78 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -