سندھ حکومت کابجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ ،نجی ٹی وی کادعویٰ

سندھ حکومت کابجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ ،نجی ٹی وی ...
سندھ حکومت کابجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ ،نجی ٹی وی کادعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی مالی مراعات میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویزہے جبکہ پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے سمیت مختلف تجاویز زیر غور ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 10 سے زائد محکموں کی نئی سکیمز بجٹ میں شامل نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے، ان کا وژن ہے کہ سرکاری ملازمین کو اچھی تنخواہ ملنی چاہیے۔

شہباز شریف کی بجٹ تنقید پر شہباز گل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ حالات کے بہتر ہوتے ہی سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔ ن لیگ اپنے دور میں کوئی ایک سرکاری ادارہ ٹھیک نہ کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی شہباز شریف کو بتائے کہ صحت کا بجٹ کہ آپ کے دور سے دوگنا ہو چکا ہے، انہیں ہوش میں لائیں۔ پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی بات اپوزیشن کو حیران کر رہی ہے کہ ان حالات میں ایسا بجٹ کیسے آ گیا۔ اگر بجٹ پڑھا ہوتا تو پوچھنا نہ پڑتا کہ معاشی تحریک کے اقدامات کہاں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -