سپریم کورٹ:صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر جسٹس قاضی فائزکے وکیل منیر اے ملک نے تحریری جواب پیش کردیا

سپریم کورٹ:صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر جسٹس قاضی ...
سپریم کورٹ:صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر جسٹس قاضی فائزکے وکیل منیر اے ملک نے تحریری جواب پیش کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر جسٹس قاضی فائزکے وکیل منیر اے ملک نے تحریری جواب پیش کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک نے تحریری جواب پیش کردیا ،عدالت نے وکیل منیر اے ملک کو جواب جمع کرنے کی اجازت دے دی۔

حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کے سامنے مس کنڈیکٹ پر دلائل دوں گا،جج کے مس کنڈیکٹ کوکسی قانون کی خلاف ورزی تک محدودنہیں کرسکتے،فروغ نسیم نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ان کی فیملی کا حصہ ہیں،معزز جج اوراہلیہ دونوں نے لندن کی جائیدادیں ظاہر نہیں کیں،حکومتی وکیل نے کہاکہ آرٹیکل 63 میں اہلیہ کے زیرکفالت کے حوالے سے کوئی تفریق نہیں رکھی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -