سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کامعاملہ :وفاقی حکومت ،وزارت پیداواراوراٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری

سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کامعاملہ :وفاقی حکومت ...
سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کامعاملہ :وفاقی حکومت ،وزارت پیداواراوراٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت ،وزارت پیداواراوراٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 23 جون کو جواب طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے معاملے پرسماعت ہوئی،پاکستان سٹیل لیبریونین کے صدر عاصم بھٹی و دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پیداوار اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سٹیل ملزکواس حالت میں پہنچانے کے ذمہ دارملازمین نہیں،سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے سٹیل ملزکوخسارہ ہوا،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ حکومت نے بھی سٹیل ملزچلانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے اقدام کوغیرقانونی قراردیاجائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ،وزارت پیداواراوراٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا،سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 23 جون کو جواب طلب کرلیا۔