پھرتوبات ختم ہوگئی،حکم امتناع توچینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،اسلام آبادہائیکورٹ،گنے کے کاشتکار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور

پھرتوبات ختم ہوگئی،حکم امتناع توچینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،اسلام ...
پھرتوبات ختم ہوگئی،حکم امتناع توچینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،اسلام آبادہائیکورٹ،گنے کے کاشتکار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رحیم یار خان سے گنے کے کاشتکارکی شوگر ملز کیس میں فریق بننے کی درخواست منظورکرلی ،وفاق نے گنے کے کاشتکارکی کیس میں فریق بننے کی حمایت کردی۔عدالت نے کہاکہ پھرتوبات ختم ہوگئی،حکم امتناع توچینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،جب مشروط حکم امتناع پرعمل ہی نہیں ہوا توپھرحکم امتناع کیسا؟۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں رحیم یار خان سے گنے کے کاشتکارکی شوگر ملز کیس میں فریق بننے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ چینی 70 روپے فروخت کرنے کا کیا بنا؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ خط وکتابت جاری ہے لیکن مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلودستیاب نہیں۔
عدالت نے کہاکہ پھرتوبات ختم ہوگئی،حکم امتناع توچینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مرکزی کیس آئندہ جمعہ کو مقرر کیا جائے،عدالت نے کہاکہ مشروط حکم امتناع پرعمل نہیں ہواتوکیس جمعہ کیلئے مقررکردیتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سوال کہا کہ تو پھر حکم امتناع ختم ہو گیا؟،عدالت نے کہاکہ جب مشروط حکم امتناع پرعمل ہی نہیں ہوا توپھرحکم امتناع کیسا؟،عدالت نے کہاکہ عدالت ایسے قیمتوں کا تعین نہیں کرسکتی ،یہ توایگزیکٹو کا کام ہے،عدالت نے شوگرملزایسوسی ایشن کیس 19 جون کو مقررکرنے کی ہدایت کردی۔