جائیدادیں ظاہرنہ کرنیوالا ممبراسمبلی رکنیت سے محروم ہوجاتا ہے،جج بھی سروس آف پاکستان میں آتا ہے،بیرسٹر فروغ نسیم کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں دلائل

جائیدادیں ظاہرنہ کرنیوالا ممبراسمبلی رکنیت سے محروم ہوجاتا ہے،جج بھی سروس ...
جائیدادیں ظاہرنہ کرنیوالا ممبراسمبلی رکنیت سے محروم ہوجاتا ہے،جج بھی سروس آف پاکستان میں آتا ہے،بیرسٹر فروغ نسیم کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں دلائل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت کے دوران حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 209 میں اہلیہ کوزیرکفالت یا خود کفیل رکھنا بلا جواز ہے،کسی کا اپنے یااہلیہ کے نام جائیداد ظاہر نہ کرنا قابل سزا جرم ہے،جائیدادیں ظاہرنہ کرنیوالا ممبراسمبلی رکنیت سے محروم ہوجاتا ہے،جج بھی سروس آف پاکستان میں آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزکیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے درخواستوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی فل کورٹ سماعت کررہا ہے ۔حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 209 میں اہلیہ کوزیرکفالت یا خود کفیل رکھنا بلا جواز ہے،کسی کا اپنے یااہلیہ کے نام جائیداد ظاہر نہ کرنا قابل سزا جرم ہے،جائیدادیں ظاہرنہ کرنیوالا ممبراسمبلی رکنیت سے محروم ہوجاتا ہے،جج بھی سروس آف پاکستان میں آتا ہے۔

جسٹس باقر نے فروغ نسیم سے استفسار کیاکہ کیا آپ کا یہی مقدمہ ہے؟،جو دلائل آپ دے رہے ہیں یہ آپ کا مقدمہ نہیں ،جسٹس عمر عطا نے کہاکہ آپ کی دلیل یہ تھی ہمارا مقدمہ شوکازنوٹس جاری ہونے کا ہے۔

عدالت نے کہاکہ آپ کانقطہ یہ تھامواد کونسل میں آنے کے بعد باقی چیزوں کی اہمیت نہیں رہی،فروغ نسیم نے کہاکہ جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا،الیکشن کمیشن کے پاس آنیوالے مواد پر از خود کارروائی کا اختیار ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -