کورونا وائر س ،لاہور کے کون کون سے علاقے حکومت نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

کورونا وائر س ،لاہور کے کون کون سے علاقے حکومت نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ؟ ...
کورونا وائر س ،لاہور کے کون کون سے علاقے حکومت نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے متعدد علاقے مکمل بند کر نے کا اعلان کر دیاہے جس پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے شروع کر دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہناتھا کہ کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جن علاقوں کو بند کیا جائے گا ان میں ، شاہدرہ کے کچھ علاقے ،والڈ سٹی ، مزنگ ، شادباغ ، ہربنس پورہ ، گلبرگ کے کچھ علاقے ، کینٹ کے چند مقامات ، نشتر ٹاﺅن ، علامہ اقبال ٹاﺅن میں کچھ سوسائٹیز ایسی ہیں جہاں پھیلاﺅ تیز ہو رہاہے ان کو بھی بند کیا جائے گا ۔

یاسمین راشد کا کہناتھا کہ ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاءاور فارمیسز پہلے کی طرح کھلی رہیں گی تاہم اگر اس علاقے میں کوئی ایسی فیکٹری آتی ہے جس میں میڈیکل سازو سامان بنایا جاتاہے تو وہ بھی کھلی رہے گی ۔

یاسمین راشد نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کو کم از کم دو ہفتوں کیلئے بند کیا جائے گا تاہم اس دورانیے کے دوران مسلسل اس کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر بہتری دکھائی دی تو وقت سے پہلے ان علاقوں میں کاروبار کی اجازت دی جاسکتی تاہم بصورت دیگر 15 روز کے بعد ہی کوئی کاروبار کھل سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہاہے اور وائرس پھیل گیا تو وہ باقی علاقے بھی بند کرنے پڑیں گے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -کورونا وائرس -