خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھنڈے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ساتھ ہی بتایا گیا ک اداکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا۔

رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئےہیں اور ان کے  نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی آخری رسومات 15 جون کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی اور ان کے دیگر اہل خانہ ریاست بہار سے ممبئی پہنچ چکے۔

ڈان نیوز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کا تعلق ریاست بہار کے شہر پٹنا سے تھا، وہ ممبئی میں اکیلے رہتے تھے، ان کی چار بہنیں ہیں جن میں سے ایک ریاست بہار کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔

پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے ان کی جانب سے لکھا جانے والا کوئی آخری خط نہیں ملا، تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم ان کی پریشانی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے باعث اضافہ ہوا۔

خیال رہےمتعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار ” سوشانت سنگھ “ نے گزشتہ روز خود کشی کر لی۔ 

ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ، سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناﺅ میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید :

تفریح -