" تیری ایسی کی تیسی " ڈی ایم ایس لاہور سروسز ہسپتال ڈاکٹر اعجاز سندھو اور خاتون میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

" تیری ایسی کی تیسی " ڈی ایم ایس لاہور سروسز ہسپتال ڈاکٹر اعجاز سندھو اور ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے سروسز ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز سندھو کی خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کسی معاملے پر ان سے بات کر رہی ہے تو وہ اس پر برہم ہورہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "یہاں سے وہاں تک ہماری ایمرجنسی مکمل بند ہے، اس پوری ایمرجنسی میں میں اکیلا ڈی ایم ایس ہوں" ویڈیو میں خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ آرام سے بات کریں جس پر وہ مزید برہم ہوگئے کہ جاو جس کو شکایت کرنی ہے کردو۔ جس پر خاتون بھی برہم ہوگئیں اور کہا تیری ایسی کی تیسی جس پر ڈاکٹر نے جوابا کہا تیری ایسی کی تیسی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ڈاکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ دو منٹ کے ویڈیو کلپ سے معاملے کو یکطرفہ طور پر نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں جانب کے معاملات کو مدنظررکھنا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -