سوشانت سنگھ کی خودکشی لیکن انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نےکیا لکھا تھا؟ تفصیلات مںظرعام پر

سوشانت سنگھ کی خودکشی لیکن انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نےکیا لکھا ...
سوشانت سنگھ کی خودکشی لیکن انسٹاگرام پر اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نےکیا لکھا تھا؟ تفصیلات مںظرعام پر

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی اچانک موت پر ان کے مداح تاحال افسردہ ہیں۔ ان کی انسٹا گرام پر کی گئی آخری پوسٹ پر لوگوں کی جانب سے مسلسل گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاجارہاہے۔

تین جون کو اپنی آخری انسٹا گرام پوسٹ میٰں انہوں نے  دو تصاویر پوسٹ کرتےہوئے ایسی تحریرلکھی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ماضی کے تلخ تجربات  اور حال کی خوشی کے درمیان کسی نامعلوم کشمکش میں الجھے ہیں۔ 

اپنی پوسٹ میں سشانت نے لکھا کہ "دھندلے ماضی کے آنسو بخارات بن کر اڑ رہے ہیں،نا ختم ہونے والے خواب مسکراہٹ کا ایک دائرہ تشکیل دے رہے ہیں جب کہ  مختصر زندگی ان دونوں کے درمیان مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے۔

View this post on Instagram

Blurred past evaporating from teardrops Unending dreams carving an arc of smile And a fleeting life, negotiating between the two... #माँ ❤️

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

خیال رہےمتعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارت کے معروف ترین 34 سالہ اداکار ” سوشانت سنگھ “ نے گزشتہ روز خود کشی کر لی۔ 

ان کی لاچ ان کے ممبئی کے علاقے بیندرا میں واقع گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ، اس وقت اداکار کے گھر پر ان کے کچھ دوست بھی موجود تھے ۔

View this post on Instagram

In the fight between you and the world, back the world. ~ #kafka #kafkaesque ❤️

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

سوشانت کے کمرے دروازہ توڑ کر جب ان کے دوست داخل ہوئے تو آگے ان کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔ابتدائی رپور ٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ سوشانت سنگھ گزشتہ چھ مہینے سے ذہنی تناﺅ میں تھے تاہم ابھی تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشانت سنگھ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

View this post on Instagram

Give me your hand and I shall never let go... #selfmusing???? ❤️

A post shared by Sushant Singh Rajput (@sushantsinghrajput) on

ممبئی کے کوپر ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھنڈے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ساتھ ہی بتایا گیا ک اداکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا۔

رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فورینزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئےہیں اور ان کے  نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

مزید :

تفریح -