" آپ اس وقت سڑک پر کیا کررہی ہیں اور آپ کا شوہر۔۔۔ " ساتھی افسر کا خاتون ایس پی کو فون لیکن دراصل محترمہ نے کیا کام نکلوانے کیلئے فون کیا تھا ؟ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل

" آپ اس وقت سڑک پر کیا کررہی ہیں اور آپ کا شوہر۔۔۔ " ساتھی افسر کا خاتون ایس پی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون پولیس آفیسر ایس پی ” عائشہ بٹ “ عوام کی پسندیدہ ترین افسروں میں سے ایک ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں اوراپنے کئی معاملات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دسترس میں آنے والے مسائل کو بھی حل کر تی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ بٹ نے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جسے سن کر لوگ صرف حیران ہی نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ۔ عائشہ بٹ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ” میں رات دس بجے چیکنگ کی ڈیوٹی پر تھی کہ اس دوران مجھے میری بیچ میٹ کا فون آیا جو کہ فارن سروسز سے ہے ، وہ میری دوست نہیں ہے بہرحال اس نے فون پر مجھے یہ سوال پوچھنے شروع کر دیئے کہ تم اس وقت سڑک پر کیوں ہو، کیا تمہارے شوہر ساتھ ہیں ؟ تمہاری گاڑی کون چلا رہاہے ؟۔“

ایس پی عائشہ بٹ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ”محترمہ نے مجھے رات کو اس وقت چار لوگوں کے ٹرانسفر کیلئے ٹیلیفون کیا تھا ۔“

پولیس افسر کے ٹویٹ پرایک صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بیچ میٹ ہمیشہ ایک دوسرے کو کام کیلئے کال کرتے رہتے ہیں ، یہ ہر ڈپارٹمنٹ میں معمول کی بات ہے ، ان کی درخواست کو مسترد کردینے سے ایمانداری کے بیج نہیں لگ جاتے ، معذرت کے ساتھ ، اس معاملے کو سوشل میڈیا پر لکھنا سمجھدرانہ رویہ کو ظاہر نہیں کرتا ۔“

ایس پی عائشہ بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ ان کے اس طرح کے بیوقوفانہ سوالات پر کیا کہیں گے ، مجھے اس طرح کے سوال پسند نہیں ہیں ،اس طرح کے سوال کرنا بند کریں اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کریں ، اس ٹویٹ کا مقصد یہ نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں کی سوچ کے بارے میں بتانا ہے کہ کس طرح کے رویوں کا ہمیں سامنا کرنا پڑتا ہے ۔“

عائشہ بٹ کے ٹویٹر پر ایک صارف مجیب الرحمان نے لکھا کہ ” آپ ایک پولیس افسر ہیں اور کبھی بھی کسی کے کہنے پر کسی سے زیادتی نہ کیجئے گا۔“

اس پر عائشہ بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انشاءاللہ “۔

مزید :

قومی -