پاکستان کے نامور ادکار شان کا 'ارطغرل غازی' کے حوالے سے یوٹرن

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ دنوں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) پر نشر کیے جانے کی مخالفت کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار شان نے یوٹرن لے لیا۔
ماضی میں اس ڈرامے کی مخالف کرنے والے شان نے اب اس ڈرامے کو ماسٹر پیس قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی تازہ پوسٹ میں اداکار شان لکھتے ہیں کہ وہ اس سیریز کی تمام اقساط دیکھ چکے، کیا ہی شاندار کوشش ہے۔ ایک ماسٹر پیس،۔انہوں نے ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز ، کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔شان شاہد نے ڈرامے کی تکنیکی ٹیم سمیت ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Just finished watching it what a good effort.. a classic masterpiece. Special thanks to the producers #mohmatbezdag #kemaltekden directors #akifozkan #metingunay #hakanarslan . The cast ♥️ and the technicians who all worked tirelessly to make this epic.thankyou #Netflix pic.twitter.com/AydxQU1N3v
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 14, 2020
خیال رہے کہ اداکار شان شاہد ہی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔
شان شاہد کی اس بات پر تنقید بھی کی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ ترکی کے ڈراموں کی مخالف نہیں بلکہ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر چلانے کی مخالفت ہیں۔
شان شاہد کی جانب سے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کے بعد اداکارہ ریما اور یاسر حسین سمیت منشا پاشا جیسی اداکاراؤں نے بھی اسے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔