عوام نے کورونا وائرس کوسنجیدگی سے نہیں لیا،جولائی کے آخرتک صوبے میں کوروناکیسزکی تعداد 20 ہزارہوسکتی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

عوام نے کورونا وائرس کوسنجیدگی سے نہیں لیا،جولائی کے آخرتک صوبے میں ...
عوام نے کورونا وائرس کوسنجیدگی سے نہیں لیا،جولائی کے آخرتک صوبے میں کوروناکیسزکی تعداد 20 ہزارہوسکتی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ رواں ماہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا، عوام نے کورونا وائرس کوسنجیدگی سے نہیں لیا، لیاقت شاہوانی نے کہاکہ جولائی کے آخرتک صوبے میں کوروناکیسزکی تعداد 20 ہزارہوسکتی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں 3 نئی لیبارٹریز قائم کی گئیں،ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا بھی آغاز کیا جائےگا،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن کے دوران پلازمہ تھراپی کابھی آغازکیاگیا،کوروناسے صحت یاب افرادپلازمہ عطیہ کریں،10 لوگوں کے پلازمہ عطیہ کرنے سے 8 افرادصحت یاب ہوئے،بلوچستان میں پلازمہ تھراپی سے صحتیابی کی شرح بڑھنے کاامکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 130 وینٹی لیٹرزموجود ہیںلیکن وینٹی لیٹرپرکوئی مریض نہیں،ترجمان کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے80 فیصدکوروناکیسزکوئٹہ سے ہیں،بلوچستان میں کوروناکی صورتحال احتیاط نہ کرنے سے گھمبیرہوئی،لیاقت شاہوانی نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوروناکے 1661کیسز سامنے آئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -