" سوشانت سنگھ صبح 10 بجے ایک مرتبہ اٹھے، جوس بنا کر پیا اور پھر ۔ ۔ ۔ " خودکشی کرنیوالے اداکار کے قریبی ذرائع نے کیا کچھ بتایا؟

" سوشانت سنگھ صبح 10 بجے ایک مرتبہ اٹھے، جوس بنا کر پیا اور پھر ۔ ۔ ۔ " خودکشی ...

  

کراچی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبر نے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں اور ملازمین کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے ان کی جانب سے لکھا جانے والا کوئی آخری خط نہیں ملا، تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔ اداکار کی ذہنی حالت، ان کی زندگی اور ان کی جانب سے گزارے گئے آخری ڈھائی گھنٹے کے حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے سے ان کے قریبی ذرائع نے بات کی۔

اداکار کے قریبی ذرائع کی بتائی گئی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل اداکار کتنے خاموش اور خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سشانت سنگھ اپنے تین بیڈ رومز پر مشتمل فلیٹ میں 2 باورچیوں اور ایک دھوبی کے ساتھ رہتے تھے، تاہم 13 اور 14 جون کی شب ان کی رہائش گاہ پر ان کے قریبی دوست بھی رہنے کے لیے آئے۔

رپورٹ کے مطابق 14 جون کے دن سشانت سنگھ راجپوت کے فلیٹ پر مجموعی طور پر ان سمیت 5 افراد موجود تھے اور اداکار 14 جون کی صبح 10 بجے نیند سے اٹھے تو خاموش دکھائی دیے۔

ذرائع کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے 10 بجے جوس بنا کر پیا اور پھر وہ اپنے کمرے میں چلے گئے اور انہوں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا۔

مزید :

تفریح -