”مجھ پر عائد تاحیات پابندی ختم کی جائے“

”مجھ پر عائد تاحیات پابندی ختم کی جائے“
”مجھ پر عائد تاحیات پابندی ختم کی جائے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ سپنر دانش کنیریا نے بھی تاحیات پابندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ 4 صفحات کے خط میں انہوں نے اپیل کی کہ 2012ءسے کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لیا، مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے، بورڈ پابندی معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور وہ اس کیلئے تمام ضوابط پر عمل کرنے کو بھی تیار ہیں۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا پر 2012ءمیں کاﺅنٹی کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہوا تھا اور وہ 2018ءمیں جرم کو تسلیم بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -