وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرنے کے لیے احسان مانی کو طلب کرلیا۔
پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کیلئے وزیراعظم اور چیف پیٹرن عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آج طلب کیا ہے، اس موقع پر بورڈ میں کی جانے والی حالیہ تقرریوں اور مالی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے حکومتی اجازت کی بھی درخواست کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میچز لائیو سٹریم کرنے والی ویب سائٹ کا معاملہ بھی وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے، اس پر بھی بات چیت متوقع ہے۔