بنگلہ دیشی مذہبی امور کے وزیر بھی کورونا سے انتقال کرگئے

بنگلہ دیشی مذہبی امور کے وزیر بھی کورونا سے انتقال کرگئے
بنگلہ دیشی مذہبی امور کے وزیر بھی کورونا سے انتقال کرگئے

  

ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی کابینہ کے رکن اور مذہبی امور کے وزیر مملکت شیخ محمد عبداللہ کا نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ حکام نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔شیخ محمد عبداللہ کے ذاتی معاون نے بتایا کہ ان کی طبیعت کل ہفتے کی رات کافی خراب ہوئی اور سانس لینے میں بہت مشکل ہونے لگی، تو انہیں فوری طور پر ڈھاکا کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔وہاں کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے بعد ان کے ٹیسٹ سے پتا چلا کہ وہ کووڈ انیس میں مبتلا تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -