کویت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے آواز بلند کردی

کویت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے آواز بلند کردی
کویت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے آواز بلند کردی

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کوویڈ 19 کی وباءکے سبب کویت میں پھنسے پاکستانی تارکین وطن کی آسان وطن واپسی کے لئے متعلقہ وفاقی وزراءسے رابطے۔ سپیکر نے یہ معاملہ ہوا بازی اور داخلہ کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے سامنے لایا، کویت اور پاکستان کے مابین ہفتہ وار خصوصی پروازیں شروع کرنے کرنے پر زور دیا۔کورونا سے کویت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہے اور مسلسل کویت سے خصوصی پروازوں کے اجرا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی موجود ہے جنھیں اپنے علاقوں میں پاسپورٹ کے دفاتر کی عدم موجودگی میں اپنی سفری دستاویزات کی تجدید کے لئے طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تارکین وطن کی پریشانیوں کے تدارک کے لئے پاسپورٹ کے ریجنل دفاتر کا معاملہ وزیر داخلہ کے ساتھ بھی اٹھایا تاکہ پاسپورٹ دفاتر کے نیٹ ورک کو بڑھایا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -