عمرکوٹ میں کوونا کے مزید سات نئے کیس سامنے آگئے

عمرکوٹ میں کوونا کے مزید سات نئے کیس سامنے آگئے
عمرکوٹ میں کوونا کے مزید سات نئے کیس سامنے آگئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع میں کورونا واہرس تیزی کےساتھ پھیلنے لگا, عمرکوٹ میں کورونا کے مزید سات نئے کیس پازیٹو آگئے , کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں میں عمرکوٹ کےڈاکٹر کیراج،رمیش کمار،مسمات امبی،خمیسو خان،یعقوب علی،شمشادعلی ،سنجرخان شامل ہیں۔

عمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس متاثرین کی تعداد " 52 "باون ہوگئی ہے فوکل پرسن ڈاکٹرانور نےعمرکوٹ ضلع میں کوروناکے نئے آنے والےپازیٹوکیس کی تصدیق کردی دوسری طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے نوٹیفکیشن جاری کرکے ماسک پہنالازمی قرار دیتے ہوئے عمرکوٹ ضلع میں حکومت سندھ اورڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرانے ہدایات جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا کامرض تیزی کےساتھ پھیلنے لگاعمرکوٹ میں محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا بڑی تعدادمیں لوگوں کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیے تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے مزید سات نئے کیس کورونا کے پازیٹو آگئے ہیں عمرکوٹ ضلع میں صرف ایک ہفتہ دوران کوروناواہرس میں تیزی سے اضافہ ہواہےجس کےبعدمحکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو تین روز میں چالیس سےافراد کی شک کی بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیےگئے تھے ان میں سے "33" افراد کےکورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹوآگئی ہے جبکہ سات افراد کی کوروناٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔

محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق کورونا کے ان سات متاثرین کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے عمرکوٹ میں کورونا واہرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ ہورہاہے عمرکوٹ ضلع میں گذشتہ بیس روزکےدوران اب تک "52" کیس کورونا کےپازیٹو آچکے ہیں دوسری طرف ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن اور محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھوراورعمرکوٹ میں کوروناکےفوکل پرسن انچارج ڈاکٹر انورنے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے ۔

احتیاطی حفاظتی تدابیر ایس اوپیزپر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک اضافے سے عمرکوٹ میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے خوف کی فضا سی چھاگئی ہے لوگوں کی اکثریت نےڈر خوف کےمارے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -کورونا وائرس -