”میرا کیرئیر، میری مرضی“ محمد حفیظ نے دبنگ اعلان کر دیا

”میرا کیرئیر، میری مرضی“ محمد حفیظ نے دبنگ اعلان کر دیا
”میرا کیرئیر، میری مرضی“ محمد حفیظ نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوگا، جب تک فٹ ہوں پرفارم کررہا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ بار بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتے ہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کرکٹ چھوڑیں گے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میرا کیریئر، میری مرضی۔“
محمد حفیظ نے کہا کہ میں رواں سال ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا اور اس فیصلے پر قائم بھی ہوں، اگر ورلڈ ٹی 20 آئندہ سال بھی ہوگا تو کوشش کروں گا کہ خود کو فٹ رکھوں اور اس ایونٹ کو یاد گار بناﺅں۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ورلڈکپ کے فاتح سکواڈ میں شامل ہوں، دورہ انگلینڈ میں دعا ہے سب کورونا سے محفوظ رہیں، اس وباءکی وجہ سے کرکٹ میں جو بھی تبدیلی آئے گی اسے قبول کرنا ہوگا۔دورہ انگلینڈ پر اگر ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کہا گیا تو ضرور کھیلوں گا، کیونکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا تاکہ نوجوان کرکٹرز کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔

مزید :

کھیل -