پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی ’گلیوں‘ پر بھی چھا گئے، زبردست خبر آ گئی

پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی ’گلیوں‘ پر بھی چھا گئے، زبردست خبر آ گئی
پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کی ’گلیوں‘ پر بھی چھا گئے، زبردست خبر آ گئی

  

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے معروف شہر میلبورن میں گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے نام پر رکھ دئیے گئے ہیں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس فیصلے کو سراہ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ایک نئی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کئی گلیوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے نام پر رکھ دئیے گئے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میانداد اور شعیب اختر شامل ہیں جبکہ چند گلیاں بھارتی اور آسٹریلین کرکٹرز کے نام سے بھی منسوب کی گئی ہیں۔

پراپرٹی ڈیولپر ورون شرما نے کہاکہ جب سے ہم نے ہاﺅسنگ سٹیٹ کی گلیوں کے نام کرکٹرز پر رکھے تو انکوائریز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، یہاں پر اکرم وے، ہیڈلی سٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام سٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -