”ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا“ بی سی سی آئی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

”ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا“ بی سی سی آئی نے نیا شوشہ ...
”ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا“ بی سی سی آئی نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو رواں سال ایشیاءکپ کی میزبانی کی پیشکش کرنے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی روائتی جلن ایک مرتبہ پھر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال ایشیاءکپ کی میزبانی سری لنکا کو دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے تمام باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاءکپ کی سری لنکا کو میزبانی دینے پر لنکن حکام نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اس خواہش کا اظہارکیا ہے کہ رواں برس ایشاءکپ کی میزبانی سری لنکا کرلے جبکہ پاکستان اس کی جگہ اگلی بار اس ایونٹ کی میزبانی کرلے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ پیشکش ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں دی تھی جس پر ناصرف دیگر ممبران نے مثبت ردعمل دیا بلکہ سری لنکن کرکٹ حکام نے بھی اس پیشکش کو سراہا اور اس کے بعد پیشکش سے متعلق تصدیقی بیان بھی جاری کیا مگر بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاءکپ کی میٹنگ میں ایسا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، حیران ہیں کہ یہ کیا باتیں ہورہی ہیں۔

مزید :

کھیل -