پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ؟افسوسناک خبر آگئی

پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ؟افسوسناک ...
پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنے افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ؟افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1537 کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 54،138 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 1031 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 356،678 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔