پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ...
پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ کاردار کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بطور ممبر میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ فیاض الحسن چوہان کے مطابق عظمیٰ کاردارکو ترجمان حکومت پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ آڈیوکال سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف سٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرپرسن تعینات کیا ہے۔

مبینہ آڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -