صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والا قاتل ساڑھے 9 سال بعد پکڑا گیا

صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والا قاتل ساڑھے 9 سال بعد پکڑا گیا
صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والا قاتل ساڑھے 9 سال بعد پکڑا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی جیو نیوز سے وابستہ صحافی ولی خان بابر پر گولی چلانے والا قاتل ساڑھے 9 سال بعد گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے  ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیا گیا تھا۔ شہید صحافی پر گولی کامران ذیشان عرف شانی نے چلائی تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ولی خان بابر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف ایک سٹوری پر کام کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ کامران ذیشان عرف شانی گلشن معمار میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہ رہا تھا، اس نے 2008 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی،  اس واردات کا ماسٹر مائنڈ فیصل موٹا تھا جبکہ کامران ذیشان عرف شانی نے صحافی پر گولی چلائی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -