حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن سے شکوہ

حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن سے شکوہ
حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن سے شکوہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ناکامیوں کے باعث کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں کبھی بھی جی ڈی پی کی شرح صفر فیصد نہیں رہی ہے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جنوری 2020 کے اختتام پرمعاشی ماہرین نے بتایا تھا معاشی پہیہ جام ہوچکاہے۔ تاریخ میں بجٹ خسارہ 5 سے 6 فیصد رہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم باربارکہتے رہے ہیں کہ حکومت کواس بجٹ سے قبل ہی اتار دینا چاہیے تھا۔

مزید :

قومی -