نوجوان لڑکی کو اپنے باپ کی موت کے دس ماہ بعد اس کی طرف سے ای میل موصول ہوگئی لیکن اس میں کیا لکھا تھا؟ ہرآنکھ فرط جذبات سے اشکبار

نوجوان لڑکی کو اپنے باپ کی موت کے دس ماہ بعد اس کی طرف سے ای میل موصول ہوگئی ...
نوجوان لڑکی کو اپنے باپ کی موت کے دس ماہ بعد اس کی طرف سے ای میل موصول ہوگئی لیکن اس میں کیا لکھا تھا؟ ہرآنکھ فرط جذبات سے اشکبار

  

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ایک لڑکی کو اپنے باپ کی موت کے 10ماہ بعد اس کی طرف سے ای میل موصول ہوگئی جس میں اس شخص نے اپنی بیٹی کے لیے کچھ ایسی ہدایات لکھ بھیجی تھیں کہ ہر سننے والا اس شخص کی اپنی بیوی کے لیے محبت پر رشک کرنے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی کا نام الیزا مینڈوزا ہے جس نے بتایا ہے کہ اس کے والد کا 10ماہ قبل 2019ءمیں انتقال ہو گیا تھا اوردو ہفتے قبل اسے اس کے آنجہانی باپ کی ای میل موصول ہوئی جس میں اس نے اپنی بیٹی کو نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی ماں کی شادی کی سالگرہ پر اس کے لیے ایک پرتعیش پارٹی منعقد کرے۔

الیزا نے بتایا کہ ”یہ ای میل میرے والد بنگ مینڈوزا نے مرنے سے قبل لکھی تھی اور اپنی شادی کی سالگرہ سے چند روز قبل کے وقت پر سکیجول (Schedule)کی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کی موت کے بعد ان کی شادی کی جو سالگرہ آئے، ان کی بیوی وہ بھی ماضی کی طرح دھوم دھام طریقے سے منائے۔ میں نے والد کی ای میل ملنے کے بعد اپنے ماں باپ کی شادی کی سالگرہ کا اہتمام کیا اور اپنی والدہ کو سرپرائز دیا۔یہ میرے ماں باپ کی شادی کی 25ویں سالگرہ تھی۔ “الیزا نے یہ بھی بتایا کہ اس کا والد اپنی موت سے قبل پھول بیچنے والے ایک شخص کو رقم ادا کر گیا تھا اور اسے ہدایت کر گیا تھا کہ جب تک اس کی بیوی زندہ ہے، وہ اسے اس کی ہر سالگرہ، ویلنٹائنز ڈے اور شادی کی سالگرہ پر پھول بھیجتا رہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -