سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شہباز شریف کو ٹیلی فون

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سابق آرمی چیف نے شہباز شریف  کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف کا 11 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا  جس کے بعد سے انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ راحیل شریف سے قبل موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -