کورونا وائرس، چین میں ایک مرتبہ ریکارڈ کیس سامنے آگئے، دوسری لہر اٹھنے کا خدشہ

کورونا وائرس، چین میں ایک مرتبہ ریکارڈ کیس سامنے آگئے، دوسری لہر اٹھنے کا ...
کورونا وائرس، چین میں ایک مرتبہ ریکارڈ کیس سامنے آگئے، دوسری لہر اٹھنے کا خدشہ

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میںرواں سال اپریل کے بعد گزشتہ روزکورونا وائرس کے ریکارڈ نئے کیس سامنے آگئے ہیں، جس سے وہاں اس موذی وباءکی دوسری لہر اٹھنے کا خدشہ سنگین تر ہو گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق دارالحکومت بیجنگ کی ژن فیدی مارکیٹ سے گزشتہ روز 45نئے کیس سامنے آئے ہیں جس پر اس علاقے کو لاک ڈاﺅن کر دیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ 12مزید نئے کیسز دیگر علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک کے تمام علاقوں میں لاک ڈاﺅن ختم یا نرم کردیاگیا تھا جس کے بعد ہفتے کے روز یہ نئے کیس اتنی تعداد میں سامنے آئے۔ زیادہ تعداد بیجنگ کے فینگ تائی ڈسٹرکٹ سے سامنے آنے پراس ڈسٹرکٹ کو لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے تاکہ وہاں سے وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس وقت یہ ڈسٹرکٹ ’وار ٹائم ایمرجنسی موڈ‘میں ہے اور بیجنگ میں ہر طرح کی سیاحت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -