دبئی میں موجود پاکستانی شرمناک مقدمے میں پھنس گیا

دبئی میں موجود پاکستانی شرمناک مقدمے میں پھنس گیا
دبئی میں موجود پاکستانی شرمناک مقدمے میں پھنس گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی بدطینت نے 13سالہ لڑکی سالہ فلپائنی لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں پیش آیا تھا۔ اس 27سالہ پاکستانی نوجوان نے کم عمرفلپائنی لڑکی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رابطہ کیا اور ان کی اپارٹمنٹ بلڈنگ کی چھت پر اس کے ساتھ ملتا رہا۔

ایک روز لڑکی کافی دیرباہر رہنے کے بعد گھر واپس آئی اور لیپ ٹاپ پر بیٹھ گئی جس پر اس کے 62سالہ باپ کو شک ہوا۔ اس نے لڑکی سے پوچھ گچھ کی تواس نے بتا دیاکہ وہ ایک لڑکے سے محبت کرتی ہے اور اس سے مل کر آئی ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس آفیسرز نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے اعتراف کر لیا کہ وہ لڑکی کی کم عمری کے متعلق جانتے ہوئے اس کے ساتھ تین بار جنسی تعلق قائم کر چکا تھا۔ملزم کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 25جون کوفیصلہ متوقع ہے۔

مزید :

عرب دنیا -