مبینہ خود کشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی شادی کب ہونی تھی؟ اہلخانہ کا ایسا انکشاف کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

مبینہ خود کشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی شادی کب ہونی تھی؟ اہلخانہ کا ...
مبینہ خود کشی کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت کی شادی کب ہونی تھی؟ اہلخانہ کا ایسا انکشاف کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں ان کے اہلخانہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ ماہ بعد ان کی شادی ہونے والی تھی۔

بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مقیم سشانت سنگھ راجپوت کے ایک کزن نے انڈیا ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آنجہانی اداکار کی نومبر میں شادی ہونے والی تھی۔ ان کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں خاندان کےبعض افراد بہت جلد ممبئی شفٹ ہونے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی سشانت کی موت کی خبر مل گئی۔ سشانت کے کزن نے یہ نہیں بتایا کہ آنجہانی اداکار کی  کس لڑکی کے ساتھ شادی ہونے والی تھی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی تھی، 34 سالہ اداکار کی پھندے سے لٹکتی لاش ان کے باندرہ میں واقع فلیٹ سے ملی تھی۔

مزید :

تفریح -