سشانت سنگھ کی موت پر غمزدہ کنگنا رناوت پھٹ پڑیں ،بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سشانت سنگھ کی موت پر غمزدہ کنگنا رناوت پھٹ پڑیں ،بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سشانت سنگھ کی موت پر غمزدہ کنگنا رناوت پھٹ پڑیں ،بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سشانت کی خودکشی کے حوالے سے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سشانت کی موت نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، لیکن کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جن کا دماغ کمزور ہوتا ہے وہ ڈپریشن میں آکر خودکشی کرلیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سشانت سنگھ پوزیشن ہولڈر تھے اور اسکالر شپ بھی لی تھی تو ان کا دماغ کیسے کمزور ہوسکتا ہے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ سشانت اپنی آخری پوسٹوں اور انٹرویوز میں لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ میری فلمیں دیکھو، میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے، مجھے انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا اور انڈسٹری مجھے اپنا ہی نہیں رہی۔انڈسٹری کے رویے پر کنگنا نے مزید کہا کہ انجہانی اداکار کو ڈیبیو فلم پر بھی کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا، ’کیدرناتھ‘، ’دھونی‘ اور ’چھچھوڑے‘ جیسی فلموں پر بھی نہیں سراہا گیا بلکہ ’گلی بوائے‘ جیسی واہیات فلم کو سارے ایوارڈ مل جاتے ہیں لیکن ’چھچھوڑے‘ جیسی بہترین فلم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملتا۔

مزید :

تجزیہ -