نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا

نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا
نیٹو نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا

  

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن )نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں امریکہ کے افغانستان سے انخلا سمیت اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ36 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان سپیشل فورسز کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈہ بنانے کیلئے رابطہ کیا ہے، نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق 3 سینئر مغربی حکام نے بھی کی ہے۔کابل میں موجود سینئر سیکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغان فورسز کے سینئر اہلکاروں کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈے پر بات چیت جاری ہے۔ایک اور اہلکار کا کہنا تھاکہ قطر سے افغان فورسز کی تربیت کیلئے زمین فراہم کرنے کی بات کی ہے تاہم اس کافیصلہ قطری حکام نے ہی کرنا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -