این آئی سی ایل کے سابق سی ای او کو گرفتار کرلیا گیا

این آئی سی ایل کے سابق سی ای او کو گرفتار کرلیا گیا
این آئی سی ایل کے سابق سی ای او کو گرفتار کرلیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی ایل) کے سابق چیف ایگزیکٹو (سی ای او) کیپٹن (ر) جمیل اختر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جمیل اختر پر بطور سی ای او 2015 سے 2016 کے دوران غیر قانونی طور پر نو افراد کو این آئی سی ایل میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے جمیل اختر کی نشاندہی پر بھرتی کیے گئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر چھ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -