آسٹر یا میں مخصوص ماسک استعمال کرنے کی پابندی جلد ختم ہونے کا امکان
ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں ایف ایف پی 2 ماسکو کی شرط جلد ختم ہونے کا امکان ہے اور پھر ایم این ایس ماسک بھی پہنا جاسکے گا ۔
آسٹریا بھرمیں کورونا کیسز کی کمی اور درجہ حرارت گرم ہونے پر ماسک کی تبدیلی کا جواز پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکولوں اور تجارتی مراکز میں کورونا ٹیسٹ لاگو رہیں گے۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا ماسک کی پابندی میں نرمی کی جانی چاہئے یا جوں کا توں ماسک پہننے کا سلسلہ چلتا رہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے آسٹریا بھر میں ایف ایف پی ٹو ماسک کی شرط ختم کرکے عام ماسک ایم این ایس ماسک بھی پہنا جاسکے گا۔ عام بازاروں ،سڑکوں، پارکوں اور پرائیویٹ پارٹیوں بغیر ماسک سے بھی جایا جاسکتا ہے مگر حفاظتی تدابیر اپنانے کو ترجیح دی جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ،تجارتی مراکز،بنک اور شاپنگ سنٹروں میں ماسک کی شرط لازمی ہوگی۔