اے این پی رہنما کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کے گھر چوتھی بار چوری کی واردات ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق چور مہمانوں کے لیے مخصوص حصے سے دو ایئرکنڈیشنر چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ویسٹرج راولپنڈی میں رپورٹ درج کروادی گئی۔زاہد خان کا کہنا ہے کہ پچھلے دس ماہ کے دوران لین نمبر 6 راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر یہ چوری کی چوتھی واردات ہے۔ لیکن علاقہ پولیس تاحال چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔چوروں نے کچھ ماہ قبل رکھوالی کے لیے رکھے گئے ان کے ایک کتے کو بھی زہر دے کر مار دیا تھا۔