کورونا وائرس سےمزید59افراد جاں بحق، 838نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید59 جاں بحق ہوگئے جبکہ838نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔عالمی وباءسے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار256، خیبرپختونخوا چار ہزار 234، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔