بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ ...
بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کا مطالبہ مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگائے ہیں اورعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی،حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز پر بھی 10فیصد ٹیکس لگانے کی تیار کرلی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاﺅنسز پر ٹیکس لگارہی ہے،ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا،تعلیمی اداروں کے ملازمین اپنے بچوں کو رعایتی اور مفت تعلیم نہیں دلاسکیں گے۔ٹیکس استثنیٰ ختم ہونے کے بعد ہسپتال ملازمین کا مفت یار عایتی علاج نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الاﺅنسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے،ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی ہے۔عوام کا خون نچوڑ کر اشرفیہ کی عیش پرستی کا سامان پیدا کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -