سندھ حکومت سرکاری ملازمین پر مہربان، صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟ جانئے

سندھ حکومت سرکاری ملازمین پر مہربان، صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ...
سندھ حکومت سرکاری ملازمین پر مہربان، صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے لئے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بطوروزیرخزانہ بجٹ پیش کریں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ پنشن میں 10 فیصدتک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سکیل ایک سے 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزارماہانہ ہوگی۔
نجی ٹی وی دنیا نیو ز کے مطابق سندھ کاآئندہ مالی سال کابجٹ 14 کھرب سے زائدہوگا جس میں تعلیم کیلئے 240 ارب،صحت کیلئے 172 ارب جبکہ بلدیات کیلئے 119 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جانے کا امکان ہے اور بجٹ میں47 مختلف شعبوں کیلئے نئی ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں،امن وامان کیلئے 115 ارب ،ٹرانسپورٹ کیلئے 14 ارب،انسدادکوروناکیلئے 5.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق صوبائی بجٹ میں عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے 293 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی کے میگاپروجیکٹ کیلئے 8 ارب ،ماس ٹرانزٹ کیلئے 28 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 ارب ،زرعی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 7 ارب روپے دیئے جائیں گے۔