ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا ، انعامی رقم کتنی ہو گی اور پاکستان کو کتنے پیسے ملیں گے ؟ جانئے 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا ، انعامی ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا ، انعامی رقم کتنی ہو گی اور پاکستان کو کتنے پیسے ملیں گے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل میچ 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے جارہاہے اور جیتنے والی ٹیم کو اتنی رقم ملے گی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا اور اس کیلئے انعامی رقم کا اعلان بھی آئی سی سی کی جانب سے کر دیا گیاہے جو کہ 16 لاکھ ڈالر ہو گی ۔فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا تاہم ہارنے والی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی بلکہ 9 سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے انہیں 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر پائے گی، پانچویں نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے، چھٹے نمبر کی ٹیم بھی ایک لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل -