کل بجٹ پر تقریر سے روکنے پر شہباز شریف آج کیا کرنے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے بتا دیا

کل بجٹ پر تقریر سے روکنے پر شہباز شریف آج کیا کرنے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب ...
کل بجٹ پر تقریر سے روکنے پر شہباز شریف آج کیا کرنے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب نے بتا دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا عوام کی جیب خالی،بجٹ جعلی پکڑے جانے کا خوف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سینئر وزراء اور سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہبا شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں ، لہذا آج چار بجے انشاءاللہ شہباز شریف اِس جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ معاشی تباہی ، 16 فیصد تاریخی مہنگائی , دو کڑوڑ لوگ غریب ، 1400 ارب کا تاریخی قرضہ سب بجٹ سے غائب پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار قائد حزب اختلاف کو بجٹ پر تقریر کرنے سے روکا گیا۔ فسطائی،آمرانہ اور غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے۔عمران صاحب کے حکم پر اپوزیشن لیڈر کوبات کرنے نہیں دی گئی۔

مزید :

اہم خبریں -بجٹ -