افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ، قیادت مل بیٹھ کر مسائل حل کرے، شاہ محمود قریشی

 افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ، قیادت مل بیٹھ کر مسائل حل کرے، شاہ محمود ...
 افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ، قیادت مل بیٹھ کر مسائل حل کرے، شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اب افغانستان کی قیادت کو چاہئے کہ مل بیٹھ کراپنے مسائل حل کرے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نائب صدراورنیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرکے بیانات الجھاو¿کاباعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کوکچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارامشترکہ عزم خطے کاامن واستحکام ہے، بھارت کوامن خراب کر نے کے بجائے خطے کے امن کیلئے کام کرناچاہئے، بھارت میں آج کھچاوواضح دکھائی دے رہاہے،اور وہاں اقلیتیں دباومیں ہیں اورخودکوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -