کراچی میں یتیم خانے کے اکاﺅنٹنٹ کی نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی لیکن یہ واقعہ منظر عام پر کس طرح آیا ؟ افسوسناک خبر 

کراچی میں یتیم خانے کے اکاﺅنٹنٹ کی نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی لیکن یہ ...
کراچی میں یتیم خانے کے اکاﺅنٹنٹ کی نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی لیکن یہ واقعہ منظر عام پر کس طرح آیا ؟ افسوسناک خبر 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، یتیم خان کے اکاﺅنٹنٹ کو نو عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعیہ مقدمہ سلمیٰ نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی ہمشیرہ اور بہنوئی کے انتقال کے بعد ان کی اکلوتی بیٹی کو 10 سال قبل یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے زہرا ہوم ہاسٹل میں داخل کرایا تھا اب میری بھانجی کی عمر 16 سال کے قریب ہے اور ہم ہر ماہ باقاعدگی سے اس سے ملنے جاتے ہیں۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ 13 جون کو اپنی بھانجی سے ملنے زہرا ہومز ہاسٹل گئی تو میری بھانجی نے مجھے روتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کی دوپہر 3بجے کے قریب ہاسٹل کے اکاو¿نٹنٹ مہدی نے مجھے بہانے سے اپنے کمرے میں بلا کر ڈرا دھمکا کر میرے ساتھ زبردستی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو مت بتانا۔مدعیہ کے مطابق بھانجی کے اس انکشاف کے بعد وہ اپنی بھانجی و دیگر کے ہمراہ رپورٹ کے لیے ا?ئی ہیں اور میرا دعویٰ زہرا ہومز کے اکاو¿نٹنٹ مہدی پر میری بھانجی کے ساتھ زبردستی ڈرا دھمکا کر زنا کرنے کا ہے لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے جس پر جمشید کوارٹرز پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم مہدی کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -