نیپرا نے کے الیکٹر ک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا

نیپرا نے کے الیکٹر ک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا
نیپرا نے کے الیکٹر ک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپر ا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی،جولائی میں دوبارہ سماعت ہوگی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ مئی اورجون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثرہوں گے جبکہ مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پرکم بوجھ پڑے گا۔